ہمارے داخلے وقت سے پہلے مکمل ہو گئے ہیں، الحمدللہ۔ اس کورس میں مزید طالبات کو شامل نہیں کیا جائیگا۔ آپ میں جو دین پڑھنے سیکھنے کا شوق ہے، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائیں اور عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔
اگر آپ ہمارے نئے آنے والے کورسز سے آگاہ رہنا چاہتی ہیں تو ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کر سکتی ہیں۔ گروپ میں شامل ہونے کے لیے ایک وائس نوٹ (صوتی پیغام) میں اپنا پورا نام، شہر، اور یہ ظاہر فرما دیں کہ آپ گروپ میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ اور اسے اس نمبر پر بھیج دیں:
+92 331 3330053
جزاکم اللہ خیرا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ربّ یسّر وَلا تعسّر وتمّم با الخیر
تعارف: قرآن مجید الله کریم کی وہ خاص کتاب ہے جس نے گمراہ انسانوں کو سیدھا راستہ دکھایا۔ آج جب کہ انسانیت پر لا دینیت چھا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ تاکہ لوگ تعلیمات قرآن مجید پر عمل کرکے اچھی اسلامی زندگی گزار سکیں۔ قرآن مجید کی سمجھ اور شعور پیدا کرنے کے لئے اس کو صحیح طور پر پڑھنا ضروری ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب ہم اسکو صحیح پڑھ نہیں سکیں گے تو اس کے معانی اور مطالب پر غور کیسے کریں گے۔ اور جب سمجھ نہیں آئے گی تو عمل کرنے کا تصور ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حاصلِ کلام یہ کہ سب سے پہلے قرآن مجید کا صحیح پڑھنا ضروری ہے۔ کیونکہ غلط پڑھنے سے معنی اور مطلب بدل جاتے ہیں ۔
تجوید کی اہمیت: علم التجوید سیکھنا جس سے حروف کی درست ادائیگی ہو اور قرآن مجید کے معنی نہ بدلیں فرض عین ہے۔ یعنی ہر مسلمان کا کم از کم اتنا سیکھنا لازم ہے کہ اس سے حروف میں کمی زیادتی، تبدیلی اور اعراب کی غلطی پیدا نہ ہو اور قرآن مجید کے معنی نہ بگڑیں۔ ہر حرف دوسرے سے الگ نمایاں، مستقل معلوم ہو ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔ تلاوتِ قُرآن میں حروف کی ادائیگی کا تعلق تجوید سے ہے۔ اگر حرف صحیح ادا نہ ہوا تو معنی بھی بدل سکتا ہے اور معنی بدلنے سے استغفر اللہ کفر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ قُرآنِ پاک دستورِ حیات ہے اور دستورِ حیات قُرآن کو بہترین پڑھنے کی کو شش کرنا بہت ضروری ہے۔ اسلئے ہر مسلمان کوشش بھی کرے اور دعا بھی کرے کہ اللہ رب العزت ہر مسلمان کو تجوید کی اہمیت اور اس کے مطابق قرآن پڑھنے کی توفیق عطا فرما دیں۔ آمین
یہ کورس کس کے لئے مفید ہے؟
یہ کورس تمام ان خواتین اور بچیوں کے لئے مفید ہے جو اپنی سہولت سے آہستہ آہستہ تجوید سیکھنا چاہتی ہیں اور زیادہ ٹیکنیکل سافٹ ویئر وغیرہ کا استعمال نہیں کرنا چاہتیں۔
کیا اس کورس کی کوئی فیس ہے؟
جی نہیں۔ فاطمہ اکیڈمی میں تمام کورسز فی سبیل اللہ پڑھائے جاتے ہیں۔ الحمدللہ۔
کیا کورس مکمل کرنے کے بعد مجھے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا؟
جی ہاں۔ جو طالبات مناسب حاضری رکھتی ہیں اور تمام ٹیسٹ دیتی ہیں اور سبق سناتی ہیں، تو کورس کے اختتام پر آپکی معلمہ آپکی تجوید کا جائزہ لے کر اگر آپکو پاس کرتی ہیں تو فاطمہ کیڈمی کی جانب سے آپ کو سرٹیفکیٹ ضرور دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
اس کورس میں داخلے کے لیے کیا اہلیت ہے؟
یہ کورس بنیادی قواعد سے شروع کیا جائے گا اس لئے آپ کو پہلے سے کسی بھی علم کی ضرورت نہیں۔ لیکن تمام طالبات کے پاس ایک فون ہونا چاہیے جس میں واٹس ایپ ضرور ہوں۔
کیا میں اپنے والد، شوہر، بیٹے، یا بھائی کے فون سے اس کورس میں شامل ہو سکتی ہوں؟
جی نہیں، کیونکہ ہماری تمام معلمات آواز کا پردہ کرتی ہیں۔ اس لئے طالبات کو اجازت نہیں کہ وہ ریکارڈنگ وغیرہ کسی بھی آدمی کے فون سے سنیں۔ بصورتِ دیگر ہمیں طالبہ کو کورس اور گروپ دونوں سے نکالنا پڑے گا۔
واٹس ایپ کے ذریعے کورس کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
ان شاء اللہ، یہ تفصیلات صرف ان طالبات سے بذریعہ واٹس ایپ شیئر کی جائینگی جو کورس میں داخلہ لیں گی۔